آجروں، پیشہ ور افراد اور اداروں کے لیے امیگریشن

آجروں، پیشہ ور افراد اور اداروں کے لیے امیگریشن

کاروباری امیگریشن کے شعبے میں، آجروں اور پیشہ ور افراد کی معاونت کے لیے ایک خاص اور دانشورانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ Envoy Immigration، مستقل رہائش کی اجازت حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، آجروں اور ہنر مند افراد کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔

ہماری خصوصی طور پر تیار کردہ خدمات، غیر ملکی ہنرمند افراد کو اسپانسر کرنے والے اداروں اور امریکہ میں طویل المعیاد قیام کی خواہش رکھنے والے پیشہ ور افراد دونوں کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں۔ ہمارا تعاون پر مبنی نقطہ نظر، امریکی کاروباری منظرنامے میں باہمی طور پر سُودمند اور دیرپا قانونی حیثیت تشکیل دیتا ہے۔

مستقل رہائش کے گرین کارڈ کا عمل

امریکہ روزگار کے زمرے کے تحت، ہنر مند غیر ملکی افراد کو قانونی مستقل رہائش یا گرین کارڈ حاصل کرنے کے لیے مختلف راستے پیش کرتا ہے۔ یہ زمرے، آجروں اور امریکی افرادی قوت میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ہنر مند پیشہ ور افراد کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ روزگار پر مبنی گرین کارڈ کے عمل میں عموماً ترجیحی زمرے، بشمول EB-1، EB-2، اور EB-3، شامل ہوتے ہیں جن میں سے ہر ایک کے اپنے الگ الگ اہلیت کے معیار اور تقاضے ہوتے ہیں۔

1

پہلی ترجیح EB-1

EB-1 ترجیحی زمرہ روزگار پر مبنی ہے اور ایسے افراد کے لیے مرتب کیا گیا ہے جو سائنس، فن، تعلیم، کاروبار یا کسرتی کھیلوں (ایتھلیٹکس) جیسے شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے غیر امریکی شہریوں، بشمول پروفیسر، محقق، کثیر ملکی منیجر اور اعلیٰ عہدیداران کی درخواست دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ EB-1 غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں مستقل رہائش اختیار کرنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، اسے بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اور اس کے لیے PERM لیبر سرٹیفکیشن (مزدوروں کی دستیابی کی سند) کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ہماری ٹیم درستگی کے ساتھ اہلیت کی جانچ کے لیے ہر مؤکل کی تاریخ اور قابلیت کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے مؤکلوں کے لیے پورے عمل کو آسان بنانا ہے، تاکہ آپ کے امیگریشن کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک ہموار اور مؤثر راستے کو یقینی بنایا جا سکے۔

2

دوسری ترجیح EB-2

EB-2 ترجیحی زمرہ مخصوص شعبہ جات میں اعلیٰ ڈگریوں یا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے امریکہ میں مستقل رہائش کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ماسٹر یا اس سے اعلیٰ ڈگری ہے، تو آپ اس کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کو سائنس، فن، کاروبار یا کسرتی کھیلوں جیسے شعبہ جات میں قومی یا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے، تو آپ اہل قرار دیے جاسکتے ہیں۔ مخصوص حالات میں، آپ کو قومی مفاد کے تحت رعایت کے لیے اہل قرار دیا جا سکتا ہے، جس سے آپ خود درخواست دینے اور PERM لیبر سرٹیفکیشن کے تقاضے کی رعایت کے اہل ہو جاتے ہیں۔ یہ زمرہ خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو امریکہ کے قومی مفاد کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہماری پرعزم ٹیم پورے عمل میں بے حد درستگی کے ساتھ آپ کی رہنمائی کرے گی۔

3

تیسری ترجیح EB-3

EB-3 ترجیحی زمرہ ہنر مند کارکنان، پیشہ ور افراد اور دیگر کارکنان کے لیے امریکہ میں مستقل رہائش کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہنر مند کارکن وہ افراد ہوتے ہیں جو مخصوص ہنر اور کم از کم دو سال کی تربیت یا کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس متعلقہ شعبے میں بیچلر ڈگری یا اس کے مساری غیر ملکی ڈگری ہے، تو آپ اس ترجیحی زمرے کے تحت اہل قرار پا سکتے ہیں۔ دو سال سے کم تربیت یا تجربے کے تقاضے کے حامل عہدے رکھنے والے افراد بھی اہل قرار پائے جا سکتے ہیں۔ EB-3 زمرہ امریکہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے ایک واضح راستہ پیش کرتا ہے، اور ہم اپنے مؤکلان کے لیے ایک بلا رکاوٹ اور کامیاب سفر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

4

چوتھی ترجیح EB-4

EB-4 ترجیحی زمرہ خصوصی تارکین وطن کے لیے مختص ہے، جس میں مذہبی کارکنان، بین الاقوامی اداروں کے مخصوص ملازمین، مترجم، مخصوص نوعمر افراد اور بیرون ملک موجود امریکی سرکاری ملازمین سمیت مختلف افراد شامل ہیں۔ EB-4 زمرے کے لیے اہلیت ہر ذیلی زمرے سے جڑے مخصوص معیار کو پورا کرنے پر منحصر ہوتی ہے، اور ہماری قانونی ٹیم ان لوگوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہوتی ہے جو اس منفرد راستے کے ذریعے مستقل رہائش حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

معالج اور صحت کے دیکھ بھال کرنے والے عملے پر مبنی عملO-1 ویزا؛ H1-B ویزا؛ J-1 ویزا

امریکہ میں طب کی مشق کا سفر منفرد ہے اور خاص قانونی دشواریوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہماری ٹیم صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے قومی اور عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے طبی پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، تاکہ درخواست کے عمل کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ہم صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ہموار سفر کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں، اور ہر تفصیل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آسان ترین منتقلی کی ضمانت دیتے ہیں۔

ہماری فرم نے طب کے شعبے کے لیے خصوصی طور پر مرتب کی گئی امیگریشن کی جامع خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتالوں کے ساتھ مل کام کیا ہے۔ ہماری فرم معالجین، دانتوں کے معالجوں اور صحت کے دیکھ بھال فراہم کرنے والے عملے کے لیے J-1 عمل اور رعایتوں، H1-B، O-1، TN، PERM، اور روزگار پر مبنی ترجیحی زمرے کے ذریعے گرین کارڈ کی خدمات اور اسناد اور لائسنس کی تصدیق کی خدمات سمیت وسیع تعداد میں خدمات پیش کرتی ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ معالجوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے پیشہ ور افراد کی مدد کر کے، ہم صحت کے شعبے اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر مثبت تعاون کرتے ہیں۔ ہماری فرم صرف آپ کی قانونی مشیر نہیں ہے؛ بلکہ ہم آپ کے پیشہ ورانہ عزائم کو حاصل کرنے میں آپ کے شریک ہیں، جو صحت کی دیکھ بھال کے لیے آپ کے عزم اور احترام کی عکاسی کرتے ہوئے خصوصی معاونت فراہم کرتے ہیں۔

کاروبار کو فروغ

نئے کاروبار کا آغاز کرنےوالے جدت اور معاشی ترقی کی محرک قوت ہوتے ہیں۔ Envoy میں، ہماری ٹیم جامع E-2 اور EB-5 ویزا خدمات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افراد کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ہم آپ کو امریکہ کے امیگریشن کے قانون کے پیچیدہ نظام سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے ذاتی رہنمائی اور قانونی امداد فراہم کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے کاروباری عزائم کو پورا کر سکیں۔

E-2 معاہدہ سرمایہ کاری ویزا (E-2 Treaty Investor Visa)

معاہدہ کے حامل ممالک کی کاروباری شخصیات کو امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی امریکی کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔ اس عمل میں قابلیت کا جائزہ لینا اور سرمایہ کاری کی ضروریات کے بارے میں مشورہ شامل ہے۔ ہم اپنے مؤکلان کی کاروباری منصوبے کی تیاری اور سرمایہ کاری کے ڈھانچہ سازی میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کی سرمایہ کاری نہ صرف امیگریشن کے تقاضوں پر پورا اُترے بلکہ امریکہ میں ایک کامیاب کاروباری منصوبے کی بنیاد بھی رکھے۔

EB-5 امیگرنٹ انویسٹر پروگرام

معاہدہ کے حامل ممالک کی کاروباری شخصیات کو امریکہ میں رہنے اور کام کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی امریکی کاروبار میں سرمایہ کاری کریں۔ اس عمل میں قابلیت کا جائزہ لینا اور سرمایہ کاری کی ضروریات کے بارے میں مشورہ شامل ہے۔ ہم اپنے مؤکلان کی کاروباری منصوبے کی تیاری اور سرمایہ کاری کے ڈھانچہ سازی میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کی سرمایہ کاری نہ صرف امیگریشن کے تقاضوں پر پورا اُترے بلکہ امریکہ میں ایک کامیاب کاروباری منصوبے کی بنیاد بھی رکھے۔

میکسیکو اور کینیڈا کے شہری (TN ویزا): مکسیکن اور کینیڈین پیشہ ور افراد کے لیے ایک دروازہ

شمالی امریکی بلارکاوٹ تجارت کے معاہدے (North American Free Trade Agreement – NAFTA) کے تحت ترتیب دیا گیا TN ویزا، کینیڈین اور مکسیکن پیشہ ور افراد کے لیے امریکہ میں روزگار حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ویزا کے اس زمرے کو NAFTA ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ ہنر مند کارکنان کی قانونی نقل و حرکت کو آسان بنایا جا سکے۔

TN کی درجے کے لیے درخواست دینے کے لیے، درخواست دہندگان کا کئی اہم معیارات پر پورا اترنا ضروری ہوتا ہے، جن میں کینیڈا یا مکسیکو کی شہریت کا ثبوت، امریکی آجر یا امریکی ادارے سے وابستہ غیر ملکی آجر کے ساتھ معاہدہ روزگار، کم از کم تعلیم کے تقاضوں پر پورا اُترنا، اور نامزد NAFTA پیشوں میں شامل ہونا شامل ہے۔ ہماری وابستگی صرف کاغذی کارروائی کے انتظام سے آگے بڑھ کر ہوتی ہے۔ ہم TN ویزا کے عمل کی پیچیدگیوں اور باریکیوں کو سمجھتے ہیں اور کینیڈین اور مکسیکن پیشہ ور افراد کے لیے درخواست کے سہل تجربے کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں۔

مشاورت کا وقت لیں

اپنا امیگریشن کے حصول کا عمل شروع کرنے کے لیے آج ہی Envoy Immigration, PLLC سے رابطہ کریں۔ ہماری پُرعزئم ٹیم آپ کی ایمیگریشن کی ضروریات کی وکالت کے لیے کُلی طور پر وقف ہے۔ ہم اپنی ٹیم کے ارکان کی متعدد زبانوں میں مہارت کے ساتھ اپنی کثیر لسانی صلاحیتوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اپنی درخواست کے عمل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کریں۔ Envoy Immigration, PLLC میں، ہم آپ کو آپ کے امیگریشن کے اہداف کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایمیگریشن کی پیشہ ورانہ اور جامع خدمات پیش کرتے ہیں۔

Scroll to Top